سوال۔ کیا قبر والے مردے ہمارا سلام سنتے ہیں یا نہیں؟
الجواب
بسم اللہ والصلوة علی رسول اللہ اما بعد
قبر والے مردے ہمارا سلام سنتے ہیں، ہمیں پہچانتے ہیں اور ہمارے سلام کا جواب بھی دیتے ہیں
آئیے بطور دلیل تین احادیث پیش کرتا ہوں
جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی قبر پر گزرتا اور ا سے سلام کرتا ہے اگر وہ اسے دنیا میں پہچانتا تھا اب بھی پہچانتا اور جواب سلام دیتا ہے۔
(۱؎ شرح الصدور بحوالہ التمہید لابن عبدالبر باب زیارت القبور خلافت اکیڈمی سوات ص۸۴)
جب آدمی ایسی قبر پر گزرتاہے جس سے دنیا میں شناسائی تھی اور اسے سلام کرتا ہے میّت جوابِ سلام دیتااور اسے پہچانتا ہے، اورجب ایسی قبر پر گزرتا جس سے جان پہچان نہ تھی اور سلام کرتاہے میّت اسے جواب سلام دیتا ہے۔
(فتاوی رضویہ جلد 9 رسالہ نمبر 12)
یعنی ایک بی بی مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی ان کا انتقال ہوگیا۔ نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو کسی نے خبر دی حضور ان کی قبر پر گذرے ۔ دریافت فرمایا یہ قبر کیسی ہے ؟ لوگوں نے عرض کی : ام محجن کی ۔ فرمایا وہ ہی جو مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی عرض کی ہاں ۔ حضور نے صف باندھ کر نماز پڑھائی پھر ان بی بی کی طرف خطاب کرکے فرمایا توں نے کون سا عمل افضل پایا صحابہ نے عرض کیا یار سول اللہ ! کیا وہ سنتی ہے ؟ فرمایا کچھ تم اس سے زیادہ نہیں سنتے پھر فرمایا اس نے جواب دیا کہ مسجد میں جھاڑو دینی ۔
(۱ شرح الصدور بحوالہ ابو شیخ باب معرفۃ المیت من یغسلہ خلافت اکیڈمی سوات ص ۴۰ )
واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم
خادم العلماء فقیر محمد اسحاق قادری
0 Comments